وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس



اسلام آباد: وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ختم ہوگیاہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی و سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں  لیا۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  مختلف عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری  بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔   رولز آف پروسیجر کے شیڈول دو میں انکوائری ایکٹ 2017 کی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔

وفاقی کابینہ میں  کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی دی  جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس تک مؤخر

وفاقی کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔ بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کے بل کی  منظوری  بھی ایجنڈے میں شامل تھی ۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری  سمیت  قحط سے متعلق منصوبہ بندی کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا ۔


متعلقہ خبریں