محکمہ صحت پنجاب نے کمیونٹی مڈوائف سروس معطل کردی


لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے کچھ اضلاع میں موجود  کمیونٹی مڈوائف سروس  معطل کردی ہے۔  صوبائی وزیر صحت کے ویژن کے برعکس  یہ سروس معطل کی گئی  ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک ہفتہ قبل  نہ صرف پنجاب بھر میں مڈوائفری نظام لانےکا اعلان کیا تھابلکہ صوبے بھرمیں اس نظام کو مزید فعال کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی طرف سے  فوری طور پر پروگرام بند کرنے کی ہدایات  کے بعد یہ اقدام کیا گیاہے۔

کمیونٹی مڈوائف سروس کے لیے پنجاب حکومت کی طرف  سے مختلف علاقوں میں زچہ بچہ کی  صحت کے لیےبجٹ بھی مختص ہوا تھا۔ کمیونٹی مڈوائف سروس میں حاملہ خواتین کی صحت، بچے کی پیدائش سے متعلق سکھایا جاتاتھا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ اس پروگرام کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے ، اسی وجہ سے  کمیونٹی مڈوائف سروس معطل کی جارہی ہے ۔ صوبے میں پچیس سو مڈوائفس  کیچ منٹ ایریاز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان نے طبی عملے سے متعلق ویژن 2030 کا اعلان کردیا

کمیونٹی مڈوائف سروس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن  پروگرام ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں