احتساب عدالت کا چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کا حکم

احتساب عدالت کا چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری برادران کیخلاف  28پلاٹوں کی خریدوفروخت سے متعلق انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے  کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیاہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف انکوائری بند کرنے کے حوالے سے درخواست جمع کروا رکھی تھی۔

عدالت نے آج تفتیشی افسر سےاس کیس کے حوالےسے  مکمل رپورٹ بھی طلب کر رکھی تھی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔چوہدری پرویز الہی اورچوہدری شجاعت کے خلاف ان 28پلاٹس کی مبینہ  غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کی گئیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:آغا سراج درانی، کامران مائیکل کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو ارسال

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں