میچ ہارنے کا غصہ، نیمار نے تماشائی کے منہ پر مکا دے مارا


برازیل سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر نیمار ایک اور تنازع میں اس وقت الجھ گئے جب انہوں نے میچ ہارنے کا غصہ تماشائی پر نکال دیا۔

فرانس کے شہر سینٹ جرمین میں فرنچ کپ کی اختتامی تقریب میں سینٹ جرمین کی ٹیم جب اپنا رنرز اپ میڈل وصول کرنے جا رہی تھی تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نیمار نے ویڈیو بنانے والے ایک تماشائی کا نہ صرف ہاتھ جھٹکا بلکہ اس کا موبائل پکڑ کر اسے کے منہ پر دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ تماشائی ویڈیو بناتے ہوئے کھلاڑیوں کے بارے میں تبصرے کر رہا تھا، اسی دوران نیمار نے اس کا موبائل پکڑ کر  تماشائی کے منہ پر مکا مار دیا۔

ٹیم کے کوچ تھامسن نے نیمار کی اس حرکت پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی فٹبالر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد کچھ بھی اچھا نہیں لگتا لیکن اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ ہے کہ ہمیں تماشائیوں کو ہر صورت احترام دینا ہے اور اپنا رویہ مثالی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں