اسمارٹ فون کی فروخت میں بتدریج کمی کا رحجان

ڈیٹا چوری

سمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی وجہ بھی سامنے آگئی


اسلام آباد: دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جو 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں قائم رہی۔

چین کی کمپنی انٹر نیشنل ڈیٹا کارپوریشن(آئی ڈی سی )کے مطابق رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں 310.8 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو 2018 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے6.6 فیصد کم ہے اور 2019 میں بھی فروخت میں بہتری آنے کا امکان نہیں ہے۔

سب سے زیادہ اسمارٹ فونز جنوبی کوریا کی سام سنگ کمپنی نے فروخت کیے۔ سام سمنگ نے 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں 71.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے 8.1 فیصد کم ہے۔

کیلیفورنیا کی کمپنی ایپل نے 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں 36.4 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔ ایپل کی فروخت میں 2018 کی پہلی سہہ ماہی کی نسبت 30.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کے باوجود ہواوے کمپنی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ مذکورہ کمپنی نے اسمارٹ فونز کی پوری مارکیٹ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔

آئی ڈی سی کے مطابق 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں اسمارٹ فون بنانے والی چین کی ہواوے کمپنی نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل سے زیادہ فون فروخت کیے ہیں۔

ہواوے کمپنی نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 59.1 ملین فونز فروخت کیے جو 2018 کی پہلی سہہ ماہی کے مقابلے 50.3 فیصد زیادہ ہے ہیں۔


متعلقہ خبریں