بھارت:پولیس کمانڈوز کی گاڑی پر حملہ،16 ہلاک



مہاراشٹرا: بھارت کی ریاست کی مہارشٹرا میں نکسل باغیوں نے پولیس کمانڈوز کی گاڑی کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس میں 16 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق باغیوں نے مہارشٹرا کے ضلع گڈچرولی میں کمانڈوز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حملے میں گاڑی کا ڈرائیور سمیت 16 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکے بعد پولیس اور باغیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مذکورہ علاقے میں کم سے کم 200 باغیوں کی موجوگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

مہاراشٹرا میں باغیوں کیخلاف جاری آپریشن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے اور ہیلی کاپٹر بھی روانہ کر دیے گئے ہیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور بچ نہیں پائیں گے۔ مہارشٹرا کے وزیراعلیٰ  دویندر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری نیک تمنائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں