اپنی آنکھوں سے پاکستان کا زوال دیکھا ہے، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی آنکھوں سے پاکستان کا زوال دیکھا ہے، اسکول کے زمانے میں پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا پھر آہستہ آہستہ دنیا میں پاکستان کی اہمیت کم ہوتی گئی۔

پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران چوری کرے توملک کا نظام تباہ ہوجاتا ہے، ایک دور میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملائیشیا پاکستان کا مقابلہ کرے گا لیکن پھر مہاتیر محمد جیسا ایماندار حکمران آی تو اس نے ملائشیا کو ترقی یافتہ ملک بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتا ہوں کے ہمارے نوجوان نبی ﷺ کی زندگی کو سمجھیں۔ میرے روال ماڈل نبیﷺ تھے۔

عمران خان نے کہا مدینہ کی ریاست ایک جدید ریاست تھی جو اصولوں پر کھڑی تھی۔ ہمیں اپنی ریاست کو انہیں اصولوں پر لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم نے کہا کہ جب الیکشن میں نشستیں نہیں ملتی تھیں تو بہت سے لوگ چھوڑ کر چلے گئے جبکہ کئی لوگوں نے مستقل ساتھ دیا۔ 2008 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو لوگوں نے کہا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی۔ 15 برس تک لوگ تانگہ پارٹی کہہ کر مذاق اڑاتے تھے۔

حزب اختلاف کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے بلاول بھٹو بول رہے ہوتے ہیں تو دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بات کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے عوام کی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کو 19 ارب ڈالرز کا خسارہ جبکہ ن لیگ کو ڈھائی ارب ڈالرز کا خسارہ ملا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی کی شرح ہم سے زیادہ تھی۔ گزشتہ دور حکومت کے پہلے آٹھ ماہ میں منہگائی آٹھ فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے پہلے چھ ماہ میں یہ شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔

کسی صورت این آر او نہیں دیں  گے،عمران خان 

بدعنوان سیاستدانوں کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کسی صورت انہیں این آر او نہیں دیں  گے۔ گزشتہ این آر او سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔

نواز شریف کے علاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک میں 24 برس حکومت میں رہے لیکن اپنے لیے ایک اسپتال نہ بنا سکے۔

عمران خان نے 10 نکات بتاتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ پاکستان جلد سیاحت کا مرکز بن جائے گا۔ ہم اسے فروغ دیں گے۔ بلدیاتی نظام ایک زبردست نظام ہے۔ زرعی اصلاحات کے لیے مکمل پروگرام بنایا ہے۔ چین ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے مصنوعی ذہانت کے ہروگرام کے لیے مدد لے رہے ہیں۔ اگلے دو ہفتے بہت اہم ہیں، اگر سمندر سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ نکل آیا تو پاکستان کے اگلے 50 سال تک گیس کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کا 23واں یوم تاسیس منایا گیا اورتقریب اسلام آباد کے کنونشن ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی کے اہم رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کا مشہور گانا ” تبدیلی آئی ہے” سنایا۔


متعلقہ خبریں