دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار تسلیم کرنا چاہیئے، چین


بیجنگ : چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کرنا چاہیئے۔

مولانا مسعود اظہر پر سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں لگانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دہشتگرد اور انتہا پسند قوتوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا مناسب حل ظاہر کرتا ہے کہ چین اقوام متحدہ کے قواعد و ضوابط کا احترام کرتا ہے اور اس کا اصول باہمی احترام، اتفاق رائے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو طے کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تکنیکی معاملات کو سیاست کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

مسعود اظہر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ چین نے قراردار کو ویٹو نہیں کیا۔

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب مسعوداظہر کو تحریک آزادی کشمیر سے جوڑنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی اور سلامتی کونسل نے پلوامہ یا تحریک آزادی کشمیر کا ذکر قراردار سے خارج کرا دیا۔


متعلقہ خبریں