نوشہرو فیروز: مسافر کوچ الٹنے سے تین جاں بحق ،20 زخمی

نوشہرو فیروز: مسافر کوچ الٹنے سے تین جاں بحق ،20 زخمی

نوشہرو فیروز: پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سدھو جا کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز نے پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ اب تک کی تحقیات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آجانا سامنے آئی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن ہو گا۔

مسافر کوچ کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم  کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں