دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عمران خان

برٹش ائرویز کی پروازوں سے سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔


عمران خان نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار افسوس بھی کیا جب کہ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کیا۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا تاہم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں اب پی ٹی ایم کا وقت ختم ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں سیکیورٹی فورسز پر افغانستان سے دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پار باڑ لگا رہے تھے۔

دہشت گردوں کی تعداد تقریباً 70 تھی تاہم پاک فوج کے جوانوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر 2 ہزار 611 کلومیٹر تک باڑ لگائی جانی ہے، پاک فوج کی جانب سے اب تک 911 کلومیٹر تک باڑ لگائی جا چکی ہے۔ چونکہ علاقہ میں مزدوروں کو لے جانا ممکن نہیں اس لیے سرحد پر باڑ لگانے کا کام فوجی جوان خود کر رہے ہیں۔

پاک افغان سرحد کے اونچے، پتھریلے اور پرخطر پہاڑوں پرباڑ لگانا انتہائی مشکل کام ہے تاہم موسم کی شدت کی پرواہ کیے بغیر پاک فوج کے اہلکار باڑ لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکنا ہے۔


متعلقہ خبریں