شہباز فرار، نواز بھاگنے کو تیار، فردوس عاشق اعوان



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بھاگ گئے ہیں اور نوازشریف فرار کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے واپس آنا ہوتا تو اپنی جگہ کسی اور کو نامزد نہ کرتے۔ یہ لوگ این آر او کی تلاش میں ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے چیئرمین پی اے سی اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما کی تبدیلی این آر او کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، مسلم لیگ نے نے عمران خان کے بیانیے پر عمل کر کے اپنی قیادت کو بدلا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کے مطابق شہبازشریف کی بیماری کی خبریں خودساختہ جلاوطنی کے لیے ایک ڈرامہ ہیں، بہت جلد شاپنگ مالز میں ان کی تصاویر سامنے آ جائیں گی۔

وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی شریف بھاگ گئے، شہبازشریف کے پاس ٹرانزیکشنز کا جواب نہیں، جس جس نے ملک لوٹا اس کا احتساب ہو کر رہے گا اور اس سے پیسہ واپس لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں