سال کی بہترین ٹی وی رپورٹ کا میڈیا ایوارڈ ہم نیوز کے نام

ہم نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان‘‘

پشاور: سال کی بہترین ٹی وی رپورٹ کا میڈیا ایوارڈ ہم نیوز نے اپنے نام کرلیا۔ پشاور میں لالا امیر صدیقی میڈیا ایوارڈ ہم نیوز کے رپورٹر ذیشان انور نے جیت لیا جبکہ سال کے بہترین کیمرہ مین کا ایوارڈ ہم نیوز کے عمران خان کے نام رہا۔

بہترین ٹی وی رپورٹ کیٹیگری میں 40 سے ذائد رپورٹس مقابلے کے لیے پیش کی گئی۔ سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی  اور وسعت اللہ خان پر مشتمل جیوری نے ہم نیوز کی رپورٹ کو بہترین قرار دیا۔

چھ ماہ قبل ہم نیوز نے مثبت اور تعمیری صحافت میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔

انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے ہم نیوز پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کو سینٹر آف ایکسی لینس جرنلزم کی طرف سے انسانی حقوق پر بہترین رپورٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نیوز کی خبر پر وزیراعظم کا ایکشن

اس سے قبل ایوارڈ شو میں حسنین چوہدری کی انسانی اسمگلنگ پر رپورٹ کو بہترین رپورٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ہم نیوز کی جانب سے پیشہ ورانہ بنیاد پر کی جانے والی صحافت کو مختلف حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، ٹی وی جرنلزم میں اپنا مقام بنانے والے اس ادارے کے مختلف شعبے اپنا نام منوا رہے ہیں اور ایک کے بعد دوسرا ایوارڈ اپنے نام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں