ندیم ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والے واقعہ کا دکھ ہے، ندیم افضل چن


اسلام آباد:وزیراعظم کے ترجمان  ندیم افضل چن نے  کہا کہ ندیم ملک کے ساتھ سوشل میڈیاپر جو کچھ ہوا اس کا دکھ ہے، ہر انسان کی عزت ہے اور سیاست ایک عزت دار پیشہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماد ایک اچھا انسان ہے اور انہیں وضاحت دینی چاہیئے، میں کوشش کروں گا کہ وہ آپ کے پروگرام میں آیئں اور وضاحت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں احتساب ہو ہی نہیں سکتا۔ پاکستان میں تکڑے لوگوں کا احتساب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) کو میڈیا ٹاک نہیں کرنی چاہیے۔

لوگوں کی بے عزتی کرنا پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہے،جنرل(ر)عبد القادر بلوچ 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل(ر)عبد القادر بلوچ نے کہا کہ لوگوں کی بے عزتی کرنا پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کہہ رہی ہے کہ این آر او نہیں دیں گے ان سے پوچھو این آر او مانگ کون رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی ایم سے گفتگو ہوتی ہے پھر کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے۔ جنرل(ر)عبد القادر بلوچ نے کہا کہ میں گزشتہ دس برس سے سیاست میں ہوں اور میرا فوجی فورسز سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران جی ایچ کیو جاتے رہے۔ سیاست دان سہارا ڈھونڈتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کو بیانات نہیں دینے چاہیئے۔

جنرل(ر)عبد القادر بلوچ نے کہا کہ چئیرمین نیب اپنا کام کرے۔ نیب کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

 دیامر بھاشا ڈیم کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا، چئیرمین واپڈا 

مہمند ڈیم سے متعلق بات کرتے ہوئے چئیرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ یہ ڈیم کئی برس قبل ہی تعمیر ہوجانا چاہیئے تھا۔ یہ پاکستان کا پہلا ڈیم ہے جہاں لوگوں نے خود زمین دی اور انہیں ہم نے معاوضہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی دور کرنے کے لیے یہ ڈیم بہت اہم ہے۔ یہ اگلے پانچ سال آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ اس کی مجموعی لاگت 309 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید ڈیموں پر بھی کام ہورہا ہے۔ ہم  دیامر بھاشا ڈیم کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

ندیم ملک نے پروگرام کے آغاز میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پاکستان مسلم لیگ ن  کی کچھ منتخب خواتین کے ساتھ جوڑ کر کہا گیا کہ یہ میری اہلیہ ہیں جو انتہائی غلط بات ہے۔ انہوں نے ذمےداروں کو خبردار کیا کہ دوبارہ ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ حماد اظہر کا نام ایف بی آر کی فہرست میں مختلف ہے جب کہ جو نام شناختی کارڈ پر ہو وہ ہی سب جگہ مانگا جاتا ہے اور تمام شہریوں کے لیے یہی قانون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر نے 2013 میں صفر، 2014 میں 50 روپے، 2015 6407 اور 2016 8031 روپے ٹیکس جمع کیا۔


متعلقہ خبریں