حکومت جواب دے عوام کے لیے کیا کیا،مائزہ حمید


اسلام آباد: رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت جواب دے عوام کے لیے کیا کیا۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ وقت مانگ رہے ہیں تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔ شہباز شریف کنیسر میں مبتلا رہے ہیں، خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب کے وزیراعلیٰ سو رہے ہیں، حکومت بتائے انہوں نے کیا ڈیلیور کیا، پی ٹی آئی نے کے پی میں کیا کیا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ شہباز شریف کی صحت اب اس  کی اجازت نہیں دیتی کے وہ اتنا کام کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر تھوڑا وقت مانگ رہے ہیں تو ٹھیک ہے وہ واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا عمران خان کا بار بار این آر او نہ دینے کی بات کرنا یا تو اس طرف اشارہ ہے کہ وہ این آر او  نہیں دے سکتے۔ اس وقت ن لیگ کی سیاست کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کے ایک حد سے پہلے کوئی منفی بات کی جائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ جس کو آگ لگی ہواسے پانی کی بالٹی چاہیئے، نواز شریف نے ہماری پوری کوشش کے باوجود علاج نہیں کرایا۔ اب تو وہ باہر ہیں جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں لیکن انہیں باہر جانا ہے، بھائی چلا گیا اب دوسرے بھائی کو بھی جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتے، نیب اپنا کام کرتا ہے ہم نیب کو احکامات نہیں دیتے، نیب ای سی ایل میں نام ڈالنے کا حکم دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رعایا کو اپنی اولاد کی طرح دیکھنا ہوتا ہے کیونکہ ان میں کچھ برے اور کچھ چھے ہوتے ہیں اور بروںن پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔


متعلقہ خبریں