ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب اور کے پی میں بارش

ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج پاکستان کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعے کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام میں معتدل رہے گا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز پنجاب کے چند اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آج راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرنوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر کے اکثر اضلاع میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہا۔

مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، ساہیوال ، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں