’ ان کیلئے جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں‘

سندھ میں نیا صوبہ بنانے کے خلاف ہیں، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: یوم آزادی صحافت کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قرآن مجید کی سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42 ٹویٹ کی ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ’ ان کیلئے جو جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں‘۔

وزیراعظم نے غلط خبریں پھیلانے والوں کے لیے پیغام میں سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42 کا حوالہ دیا جس کا ترجمہ ہے کہ سچ میں جھوٹ نہ ملاؤ اور جان بوجھ کر حق کو نہ چھپاؤ حالانکہ تم جانتے ہو۔

وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں اور صحافیوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ہم دعا ہی کر سکتے ہیں کہ جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کو اللہ تعالی ہدایت دے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آخرت میں جواب بھی دینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں