اسٹاک مارکیٹ مزید 424 پوائنٹس گر گئی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری ہے اور مارکیٹ دن کے اختتام 424.68 پوائنٹس کمی کے بعد 36,122.95 پر بند ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 9 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 36556 پر ٹریڈ کرتا رہا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی ہے۔ جمعے کے روز کاروبار کا آغاز 36,547  پوائنٹس سے ہوا تھا اور مارکیٹ شروع سے ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 100 انڈیکس 143 پوائنٹس کی کمی سے 36,404 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مجموعی طور پر مارکیٹ میں11,807,630 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 760,039,312 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 236.81 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36,547  پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جب کہ رواں ہفتے کے ابتدائی دو روز بھی انڈیکس کا اختتام منفی زون میں ہوا۔


متعلقہ خبریں