نشوا ہلاکت کیس کے اہم ملزمان فرار


کراچی: دارالصحت اسپتال میں دوا کی زیادہ مقدار سے کم سن بچی نشوا کی ہلاکت میں ملوث اہم ملزمان عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گئے ہیں۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں آج معاملے کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی۔

عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے اور سیکیورٹی اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نشوا کی ہلاکت، ملزمان کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

کراچی: نجی اسپتال میں مقدار سے زائد دوا سے بچی معذور

نشوا کو دارالصحت اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا گیا تھا جس سے وہ ابتدا میں معذور ہوئی اور بعد  ازاں لیاقت نیشنل اسپتال میں کئی روز تک زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔

غلط انجیکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاؤں بھی ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ غفلت برتنے کے الزام میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ کیخلاف شارع فیصل میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے میں بھی بچی کے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں