روسی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات طے پاگئی

روسی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات طے پاگئی

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیورو اور امریکی سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو کے درمیان آئندہ ہفتہ فن لینڈ میں ملاقات ہونا طے پاگئی ہے۔  یہ بات روسی خبررساں ایجنسی ’تاس‘ نے روس کے ڈپٹی وزیرخارجہ کے حوالے سے بتائی ہے۔

روس کی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے چھ سے سات مئی کے دوران فن لینڈ میں ہوگی۔

فن لینڈ میں دو روزہ وزرا کانفرنس ہو رہی ہے جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں۔ وہ اپنے روسی ہم منصب سے فن لینڈ میں ہونے والی وزرا کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔

امریکہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح پر طے پانے والی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہونے جارہی ہے جب وینزویلا کے مسئلے پر دونوں ممالک کے مابین اختلافات  شدت اختیار کرچکے ہیں۔

وینزویلا میں اس وقت روسی افواج ایک ایئر بیس پر موجود ہیں جب کہ امریکہ فوجی مداخلت کا عندیہ دے چکا ہے جس پر ماسکو کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں