گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا دیا گیا


اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ  چئیرمین ایف بی آر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق  طارق باجوہ ابھی گورنر کی سیٹ پر موجود نہیں، کسی بھی انتظامی معاملات کو نہیں دیکھ رہے۔

طارق باجوہ نے 17 جولائی2017 کو گورنر اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، ان  کی موجودگی میں شرح سود کا پالیسی ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل ہو رہے ہیں، محمد مالک

ذرائع کے مطابق  آخری مانیٹری پالیسی میں پالیسی ریٹ 50 بیسز پوائنٹ بڑھا تھا جبکہ اس وقت دوماہ کےلیے پالیسی ریٹ 10٫75بیسز پوائنٹ ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت دونوں سربراہان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی اور اسی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے ہم نیوز نے پہلے ہی یہ خبر دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں