ملک بھر میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اور گوجرانوالہ میں ہفتہ کی رات آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بالاکوٹ 4 ملی میٹر، استور 3 ملی میٹر اور مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں بھی گزشتہ روز کی نسبت گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آج ہیٹ ویو کا آخری روز ہے۔

جمعہ کو سندھ کے  اضلاع چھور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی، جیکب آباد، لسبیلہ، میر پور خاص میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، ٹھٹہ، شہید بے نظیر آباد اور کراچی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب اور کے پی میں بارش

اتوار کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں