کراچی میں 10 ہزار روپے کے عوض بچیوں کے اغوا کا انکشاف

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں 10 ہزار روپے کے عوض کم سن بچیوں کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔ بچیوں کو اغوا کر کے پشین بھیجا جاتا ہے۔

6 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے ملزم نے 10 روپے میں بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار اغوا کار امین اللہ نے پولیس کو ویڈیو بیان دیا کہ بچیوں کو اغوا سے قبل علاقہ میں شربت اور کھولنے کی دکان لگائی جاتی تھی اور بچیوں کے مانوس ہو جانے پر انہیں اغوا کر لیا جاتا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھیوں میں نجیب اللہ، عطا محمد، نصیب اللہ شامل ہیں جو پشین میں موجود ہیں۔ بچیوں کو اغوا کرنے کے پشین میں عطا محمد کے گھر پر رکھا جاتا تھا جبکہ ایوب اور شیرمحمد کے مزدا ٹرک میں بچیوں کو پشین لیجاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں ہر روز 10 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف

پولیس کے مطابق ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 بچیوں کے اغوا کا اعتراف بھی کیا ہے۔

شبہ ہے کہ اغوا کاروں کا گروہ مغوی بچیوں کو افغانستان بھیجتا ہے، پولیس

اغوا کار امین اللہ کو چند روز قبل فیڈرل بی صنعتی ایریا سے گرفتار کیا گیا جہاں سے وہ 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جا رہا تھا۔ جسے بچی کے ماموں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کا اطلاع دی تھی۔

ڈی ایس پی نعیم خان نے بتایا کہ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں