تونسہ شریف:نوجوان لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل

تونسہ شریف:نوجوان لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل

فائل فوٹو۔–


تونسہ شریف : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شہر تونسہ شریف کی نواحی بستی بیچھرہ میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی قتل کردیا گیا۔

تونسہ پولیس کے مطابق  لڑکی کے چچا اور بھائیوں نے کہلاڑیوں کے وار کرکے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس نےدوہرے قتل کی اس سنگین واردات میں ملوث  تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیاہے ۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی یہ اندوہناک واردات گزشتہ  رات ہوئی۔

مقتول صدام کے ورثا نے پولیس کو دیے گئے موقف میں کہا ہے کہ ملزمان نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لڑکی کو گھر سےباہر  لیجاکر قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ شریف منتقل کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیے:لاہور میں غیرت کے نام پر چھ ماہ میں چھ خواتین قتل ہوئیں، محکمہ داخلہ پنجاب

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

یاد رہے رواں سال فروری میں خبر آئی تھی کہ لاہور میں غیرت کے نام پر چھ ماہ میں چھ خواتین قتل ہوئیں، یہ ہولناک انکشاف محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ میں کیا گیا۔  2018  سے اب تک لاہور میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ چھ ماہ کے دوران  صرف لاہور میں غیرت کے نام پر قتل کے کل چھ مقدمات درج کرائے گئے۔ رپورٹ میں عورتوں کے ساتھ زیادتی میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2018 سے لے کر اب تک صوبہ بھر پولیس ملازمین کے عورتوں سے جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے کل تین مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ضلع خانیوال میں  دو جبکہ ضلع اوکاڑہ میں جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کا ایک مقدمہ درج ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں ملوث کسی پولیس اہکار کو تاحال سزا نہ ہوئی ہے، مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔


متعلقہ خبریں