موجودہ حکومت کو ورثے میں بہت زیادہ مسائل ملے، شیخ رشید



راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں بہت زیادہ مسائل ملے ہیں تاہم اب ہم نے پاک فضائیہ کے ساتھ بھی آئل سپلائی کا معاہدہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیو ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان ریلوے جلد ترقی کرے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کے بعد ترکی اور روس کے ساتھ بھی جوائنٹ وینچر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے بحال ہوگی تو ہی ملک خوشحال ہوگا جبکہ پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی نسبت مسافر ٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت مسافر ٹرین سے چار ارب روپے زیادہ کمائے ہیں جبکہ چوروں اور ڈاکوؤں نے مل کر ملک کو لوٹا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ملک میں ریلوے بحال نہ ہوئی تو ٹرک مافیا آلودگی پھیلائے گا۔ ہمارا چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے پر سائن ہو گیا ہے جبکہ چین سے کہا ہے کہ وہ ریلوے مزدوروں کے لیے گھر بھی بنا کر دیں۔

وزیر ریلوے نے لوکو موٹیو رسالپور میں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان ریلوے ائر فورس کو بھی تیل فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ریلوے کی 606 مسافر کوچز ناکارہ

ریلوے مزدوروں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے لوکو شیڈ کے تمام مزدوروں کو 3 ہزار روپے دوں گا جبکہ وزیر اعظم کو مزدوروں کے گریڈ بھی بنانے کا کہا ہے اور میری خواہش ہے ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک گریڈ بڑھ جائے۔

جب مزدوروں کی بات آتی ہے تو خزانہ خالی ہو جاتا ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم 10 تاریخ کو ماں بچہ اسپتال کا افتتاح کر رہے ہیں جس میں 14 آپریشن تھیٹر موجود ہیں جبکہ 17 بنانے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے ریلوے مزدوروں کی بیٹیوں کے لیے دو نرسنگ سینٹر بنانے کا اعلان کیا۔

نالہ لئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالہ لئی 26 ارب روپے کا پروگرام تھا لیکن اب اس کا خرچہ 89 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں