پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اسٹیٹ بنک کے رمضان المبارک میں اوقات کار

اسٹاک مارکیٹ 1010 پوائنٹس اضافہ پر بند

فوٹو: فائل


پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے رمضان المبارک کے  اوقات کار جاری کردیے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں صبح 9 بجکر15 منٹ پرٹریڈنگ کا آغازہوگا۔

نئے اوقات کار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں دوپہر 2 بجکر45 منٹ پر کاروبارکا اختتام ہوجائیگا۔

جمعہ کےروزمارکیٹ کا آغاز8 بجکر 45 منٹ پرہوگا جبکہ اختتام دوپہر12 بجے ہوگا۔

دوسری طرف اسٹیٹ بنک نے بھی رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کار جاری کردئیے ہیں ۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 4 بجے سہ پہر تک بینکوں میں کام ہوگا۔ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجےتک بغیر وقفےکےکام ہوگا۔ تاہم
1 بجے پبلک ڈیلنگ ختم کردی جائیگی۔

رمضان المبارک میں بینکنگ سیکٹرکےاوقات کارمیں تبدیلی  پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے تحفظات  ظاہرکرتےہوئےکہا ہےکہ صبح کےوقت کاروبارآغازمیں ایک گھنٹہ بینک بند رہیں گے جو درست نہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈرزکا کہنا ہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ ٹریڈنگ کا آغازصبح سوانوبجےہوگا لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک کی ٹائمنگ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

ٹریڈرز نے کہا ہے کہ بنک صبح 10 بجےکام کا آغاز کریں گےجس سے شئیرزکی خریدوفروخت کا معاملہ متاثرہوسکتا ہے، اورایک گھنٹےتک ٹریڈنگ متاثر رہیگی۔

ٹریڈرز اور اسٹاک مارکیٹ حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ  اسٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کی ٹائمنگ پرنظرثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیے:رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

یکم رمضان کو اسٹیٹ بینک سمیت تمام  کمرشل بینک کمرشل ڈیلنگ کے لیے بند ہونگے تاہم  زکوۃ کی کٹوتی کے لیے بنکوں کا عملہ حاضر رہے گا۔


متعلقہ خبریں