سی پیک کی سمت تبدیل نہیں ہونے دیں گے، عبدالرزاق داؤد



اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر عبدالزاق داؤد نے کہا ہے کہ سی پیک ہمارا کامیاب منصوبہ ہے اور اب اس کی سمیت تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے پاک چائنہ ٹریڈ فری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کاروباری مراکز میں آج ہم کہاں جا رہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کاروبار کو بہتر کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے بھی انڈسٹری كی بہتری كے لیے بات كی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہو سکا جبکہ گزشتہ 10 سالوں میں انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ تاجر کہتے ہیں بس پیسے کماؤ اور صنعت جہنم میں جائے۔ گزشتہ 5 سال سے درآمد کا تناسب بری طرح سے نیچے گیا ہے۔ ہمیں اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنی انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہے جبکہ کاروبار کے حوالے سے کسی کی بھی مداخلت منظور نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، عبدالزاق داؤد

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے مواقع ہی ہماری انڈسٹری کو بہتر کر سکتے ہیں اور کاروبار کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہونی چائیے۔ ماضی میں جوتے كا را میٹریل لانے پر 5 فیصد ڈیوٹی اور مكمل جوتا لانے پر 20 فیصد ڈیوٹی دینا پڑتی تھی۔

اشیاء پر لگی ڈیوٹیز کو کم کریں گے، عبدالزاق داؤد

عبدالرزاق داؤد نے سی پیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک بہت بہتر ہے لیکن اب ڈائریکشن تبدیل ہو گئی ہے۔ سی پیك ہمارا كامیاب منصوبہ ہے اور اب اس کی سمت تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

ایف ٹی اے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف ٹی اے سے چائنہ اور پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور کاروبار کے مزید مواقع ملیں گے۔ حکومت جاپان سے دسمبر میں بات ہو گی اور پھر كوریا سے بھی کاروبار کے حوالے سے بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں