پنجاب :سرکاری کالجز میں جز وقتی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند

پنجاب :سرکاری کالجز میں جزوقتی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) بحران کا شکار ہوگیاہے ۔  پی ایچ ای سی نے   تدریس کیلئے سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند کردیا ہے۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے  پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات پینتالیس سو  جزوقتی اساتذہ  کو ماہانہ وظیفہ بھی نہیں مل رہا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پینتالیس سو جزوقتی اساتذہ  پہلے ہی چھ ماہ سے وظیفے کے منتظر ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو فنڈز کی شدید کمی کے باعث عارضی اساتذہ کی تقرری کے عمل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جزوقتی اساتذہ بھرتی کیے جاتے تھے۔ چھ ماہ کے مختصر عرصے کے لیے بھرتی ہونے والے جزوقتی  اساتذہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔

یاد رہے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جز وقتی اساتذہ کو کالجز میں  بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔ جز وقتی اساتذہ  کے لیے ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو منتخب کیا جاتا تھا۔
رواں تعلیمی سیشن کے بعد جزوقتی  کالج اساتذہ کی تعیناتی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل 30 اپریل کو خبر آئی تھی کہ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے کچھ اضلاع میں موجود  کمیونٹی مڈوائف سروس  معطل کردی ہے۔  صوبائی وزیر صحت کے ویژن کے برعکس  یہ سروس معطل کی گئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ صحت پنجاب نے کمیونٹی مڈوائف سروس معطل کردی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروس معطل کیے جانے سے  ایک ہفتہ قبل  نہ صرف پنجاب بھر میں مڈوائفری نظام لانےکا اعلان کیا تھابلکہ صوبے بھرمیں اس نظام کو مزید فعال کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی طرف سے  فوری طور پر پروگرام بند کرنے کی ہدایات  کے بعد یہ اقدام کیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں