سارے مشکل کام ہم کریں گے، عمران خان



اوکاڑہ: وزیر اعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سارے مشکل کام ہم کریں گے۔

رینالہ خورد میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائے گا حکومت صرف مدد کرے گی۔ گزشتہ حکومتوں نے صرف آسان کام کیے ہم مشکل کام کریں گے۔  ہاؤسنگ پروجیکٹ سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ  محمود الرشید کہتے ہیں 50 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ بہت مشکل ہے۔ اگر یہ منصوبہ آسان ہوتا تو ماضی کی حکومتیں اس پر عمل کر چکی ہوتیں۔ جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ریاست کمزور افراد کی ذمہ داری لیتی ہے تو اللہ ان کی مدد کرتا ہے۔ ہاؤسنگ منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گوادر میں چین نے ایک شاپنگ مال صرف 5 ماہ میں ہی تعمیر کر لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا نظام مغربی معاشرے نے اپنایا ہوا ہے جہاں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا تھا۔ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور اس ریاست نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھایا جس کے بعد مدینہ کی ریاست ایک مضبوط ریاست بنی۔

انہوں نے کہا کہ نیا ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا یہاں 40 صنعتیں صرف تعمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور جب گھروں کی تعمیر شروع ہو گی تو مزید 40 صنعتیں کھلیں گی جسے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقہ گھر نہیں بنا سکتا اس کی ذمہ داری ریاست لیتی ہے۔ کچی آبادیوں میں پہلے سے بنے ہوئے گھروں کے اوپر بھی گھر بنائیں گے جبکہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے لیے فلیٹس بنائے جائیں گے اور کچی آبادیوں کے لیے چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے لوگوں کو قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں