میئر کراچی وسیم اختر کا بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

میئر کراچی وسیم اختر  نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

وسیم اختر نےیہ اعلان آج کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے  اپنی آنکھیں عطیہ کرکے کراچی میں آئی ڈونیشن مہم کا آغاز بھی کیا ہے ۔

وسیم اختر نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے تحت قرنیہ کو محفوظ کرنے کی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر’’آنکھوں کا عطیہ ‘‘مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آنکھیں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہیں،اس نعمت سے محروم افراد کی مدد کے لیے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وسیم اختر نے کہا ملک کے نابینا افراد کے لئے آنکھوں کا عطیہ دینا ہماری سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری ہے۔  پاکستانیوں کی جانب سے بعد از مرگ آنکھوں کے عطیہ سے سری لنکا اور دیگر ممالک پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:انسانی اعضاء عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کیلیے واک کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ  آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے علماء کرام کا فتویٰ موجود ہے جس کے مطابق یہ جائز ہے اور انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے

مئیر کراچی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مدد سے چلنے والے  آنکھوں کے  اسپتال میں گزشتہ تین ماہ میں سری لنکا سے قرنیہ منگوا کر 7 مریضوں کی بینائی بحال کی جاچکی ہے۔


متعلقہ خبریں