عمر کے معاملےمیں آفریدی بھی یوٹرن لے گئے

عمر کے معاملےمیں آفریدی بھی یوٹرن لے گئے

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفرید نے اپنی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ میں لکھی گئی تاریخ پیدائش کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے سری لنکا کیخلاف 37 گیندوں پر100 اسکور بنائے اس وقت عمر 16 نہیں 19 سال تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ’گیم چینجر‘ میں تاریخ پیدائش 1980 غلطی سے لکھی گئی درحقیقت وہ 1977 میں پیدا ہوئے تھے۔ سابق کرکٹر کے اس انکشاف نے کرکٹ کے تیز ترین سنچری بنانے کے ریکارڈ کو متنازعہ بنادیا ہے۔

شاہد آفریدی کے نام پر تاحال کم عمر میں تیزترین سنچری بنانے کا ریکارڈ تھا تاہم حالیہ انکشاف کے بعد خدشہ ہے کہ یہ ریکارڈ اب سابق قومی کرکٹر کے پاس نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے انکشافات نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچادیا

اگر شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش 1977 ہے تو کم عمر میں تیز ترین سنچری کا اعزاز افغانستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر عثمان غنی کو مل جائے گا جنہوں نے 17 سال کی عمر میں 2014 میں زمبابوے کیخلاف 100 اسکور بنائے تھے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے حالات زندگی پر مشتمل کتاب( گیم چینجر) حال ہی میں پبلش ہوئی ہے جس میں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں بھی بہت سارے انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے دو اکتوبر1996 میں کینیا کے خلاف ایک روزہ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، آئی سی سی کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت ان کی عمر 16 برس درج ہے لیکن آفریدی نے 23 سال بعد اپنی حقیقی عمر کا انکشاف کیا ہے۔


متعلقہ خبریں