ٹی 20 میچ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی


لندن: ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے سات وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم 65 اور حارث سہیل 50 اسکور بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 اسکور بنائے۔ پاکستان کی طرف سے فخرزمان نے7، بابراعظم65۔ امام الحق7، حارث سہیل50، آصف علی3 اورفہیم اشرف17 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عالمی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبر ایک پر براجمان قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں میچ کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور امام الحق ٹی20 انٹرنیشلز میں ڈیبیو کیا۔ تیزگیند باز محمد عامر اس میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ: پاکستان کی 80 ممالک پر برتری

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں انگلینڈ نے 9 بار کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف 4 بار جیتنے میں کامیاب ہوا۔

اسی طرح دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے میدانوں میں 5 بار ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں آمنے سامنے آئیں۔ جس میں انگلینڈ نے 3 اور پاکستان نے 2 میچز اپنے نام کیے جبکہ کارڈف میں پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں 2 بارمد مقابل آئیں اور دونوں میں ہی انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ کارڈف میں انگلینڈ ٹی ٹوینٹی میچز میں اب تک نا قابل شکست ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے کے دوران 5 ون ڈے بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں