‘قرض دینے والوں کی ڈکٹیشن پر چلنا پڑتا ہے’

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے جو قرض دیتے ہیں ان کی ڈکٹیشن پر چلنا پڑتا ہے۔

ملتان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں وہ لوگ قرض لینے کا طعنہ دے رہے ہیں جو سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن 2013 اور پاکستان پیپلزپارٹی 2008 میں آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ ہمیں سابقہ دس سال کی ناکام پالیسیوں کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد15 دن کیلئے پاکستان میں ہے اور حفیظ شیخ ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پوری دنیا میں قیمتیں بڑھی ہیں تاہم خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔ انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ پٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی تومزیدمالی خسارہ ہوتا۔

مسلم لیگ ن میں تبدیلیوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہرجماعت کو عہدوں میں تبدیلی کا اختیار ہے لیکن رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر پیپلزپارٹی بھی متفق نہیں۔ پی اے سی کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی سے بات چیت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں