‘ملک چلانے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حال ہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک چلانے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ دس سال کا اسلامی کیلنڈر بنانے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہر لوگ شامل ہیں۔

فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لیجا سکتی ہے۔

کمیٹی میں شامل ماہرین ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے حتمی جائزہ لیں گے۔ ان کے بقول جب دوربین سے چاند دیکھا جا سکتا ہے تو ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال میں کیا حرج ہے۔ رویت ہلال کیمٹی بھی دوربین سے چاند دیکھتی ہے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے پاس تمام ذرائع موجود ہیں جن کی مدد سے ہم ایک حتمی تاریخ کا تعین کر سکتے ہیں۔ کمیٹی کیلنڈر بنا کر کابینہ کے سامنے رکھے گی۔ کابینہ کی مرضی ہے وہ کیلنڈر منظور کرے یا رد کرے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علما تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر آعظم کہتے تھے۔
یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر آعظم کہتے تھے، آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لے جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں