2018: دنیا بھر میں لوگوں نے سب سے زیادہ کونساموبائل خریدا؟

2018: دنیا بھر میں لوگوں نے سب سے زیادہ کونساموبائل خریدا؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: دنیا بھر میں 2018 کے دوران  اسمارٹ فون کی فروخت میں کمی دیکھی گئی اس کے باوجود لوگوں کا رحجان ایپل کے فونز کی طرف رہا۔

سال 2018 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 میں سے پہلے چار اور مجموعی طور 6 موبائل فون ایپل کمپنی کے رہے۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ سینٹر کے مطابق اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں نے 2018 کی پہلی سہہ ماہی میں اچھا بزنس کیا لیکن بعد میں کاروبار مندا رہا اور ایپل جیسی کمپنیوں کو بھی اپنی فروخت بڑھانے کیلئے قیمت کم کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کی فروخت میں بتدریج کمی کا رحجان

گزشتہ برس ایپل کمپنی کا آئی فون ایکس سب سے زیادہ فروخت ہوا جس کی قیمت پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب ہے۔ دوسرے نمبر پر ایپل کمپنی کا آئی فون8 رہا۔

ایپل کمپنی کا آئی فون 8 پلس اور آئی فون 7 2018 میں فروخت کے حوالے سے بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔  چین کی کمپنی شیاومی موبائل فون فروخت کرنے کے حوالے سے پانچویں نمبر پر رہی۔

سال 2018 میں سام سنگ کمپنی کا گلیکسی ایس9 فروخت کے حوالے 6ویں نمبر پر رہا۔ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بالترتیب ایپل کمپنی کے آئی فون ایکس ایم میکس اور ایکس آر رہے۔

سام سنگ کمپنی نےگلیکسی ایس9 پلس اور گلیکسی جے آر6 دنیا بھر میں فروخت کے حوالے سے بالترتیب 9ویں اور 10 ویں نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جو 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں بھی قائم رہی۔

رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں 310.8 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو 2018 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے6.6 فیصد کم ہے۔

سال 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں جنوبی کوریا کی سام سنگ کمپنی نے سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے ہیں۔ سام سمنگ نے 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں 71.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔


متعلقہ خبریں