ہنسیں، ہنسیں اور ہنسیں ہاہاہا


اسلام آباد: کہتے ہیں صحت اور خاص کر ذہنی صحت کے لیے زور سے ہنسنا بہت مفید ہوتا ہے اور اسی بات کو درست ثابت کرنے کے لیے ہر برس دنیا بھر میں ہسنے کا دن منایا جاتا ہے جس میں ہر کوئی دل کھول کر ہنستا ہے، ہنساتا ہے اور بس ہنستا ہی جاتا ہے۔

ہنسیئے، ہنسایئے، پریشانیاں بھگائیے یہ ہے پیغام اس دن کا اور اسے منانے کا مقصد خوشی اور ہنسی بانٹنے کی اہمیت کا احساس اجاگر کرنا ہے،خود بھی ہنسیں، دوسروں کو بھی ہنسائیں اور پریشانیاں دور بھگائیں  یہ ہے ورلڈ لافٹر ڈے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہن صحت مند تو جسم صحت مند

ورلڈ لافٹر ڈے کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ ہنسنے، مسکرانے سے نہ صرف صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ طویل عمر کا راز بھی ہے جبکہ پریشانیوں سے نجات اور زندگی کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کے لئے بھی ہنسنا بے حد ضروری ہے۔

ورلڈ لافٹر ڈے ہر سال مئی کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق دو منٹ قہقہ لگانے سے 20 منٹ جاگنگ کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ امریکی محققین کا کہنا ہے کہ قہقہے درد کی شدت کو کم کرنے والے ہارمونز کے اخراج کا باعث بنتے ہیں اور انسانی قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

اگر آپ بھی پریشان ہیں تو دل کھول کر قہقہہ لگائیں اور ساری پریشانیاں بھول جائیں کیونکہ آج ہسنے کا دن ہے۔


متعلقہ خبریں