پنجاب میں پرانا بلدیاتی نظام تحلیل


لاہور: پنجاب  میں سابقہ بلدیاتی نظام تحلیل کردیا گیا ہے جس کے بعد تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور یونین کونسلز ختم ہو گئیں ہیں اور نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایڈمنسٹریٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ نوٹیفکشن  بھی  جاری  کردیا  گیا ہے۔

گورنر  پنجاب  کے  دستخط  کے  بعد  پرانے بلدیاتی ادارے ماضی کا حصہ بن گئے۔ نئے قانون کے تحت ایک سال میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے اور اس دوران صوبہ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز نظام کے کنٹرول میں رہے گا۔

لوکل گورنمنٹ کا نیا سسٹم دو درجوں پر مشتمل ہے جس کے تحت شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل کام کریں گی جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل مقرر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور

 وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا  ہے  کہ  نئے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ رابطہ مزید بحال کریں گے۔

قانون پر موثرعملدرآمد کے لیے ایک کابینہ کمیٹی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ٹرانزیشن ٹیموں  نے  کام  کرنا  بھی  شروع  کردیا  ہے  جو سابقہ بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات، بقایاجات، اسٹاف اور دفاتر کی منتقلی کے لیے ٹرانزیشن پلان مرتب کرے گی ۔

 ڈویژنل اور ضلعی ٹرانزیشن ٹیم کے سربراہ بل  ترتیب متعلقہ کمشنراور ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں