بھارت میں عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ



نئی دہلی: بھارت میں سات مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کا انعقاد آج ہوا جس کے لیے سات بھارتی ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست بہار، مغربی بنگال، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجھستان اور جھاڑ کھنڈ میں ووٹ ڈالے گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابی ڈھونگ کا آج بھی بائیکاٹ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس اور دیگر پارٹیوں  کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا۔

پانچویں مرحلے میں بہار کی پانچ، مغربی بنگال سات، اترپردیش 14، مدھیہ پردیش سات، راجھستان 12، جھاڑکھنڈ چار اور مقبوضہ جموں کشمیر کی دو نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تاہم مقبوضہ وادی میں بھارتی انتخابی ڈرامے کا  آخری مرحلہ ہے جس کا باقی مرحلوں کی طرح  بائیکاٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لوک سبھا کے انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل

543  نشستوں پر امیدواروں کے انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالیں گے، صبح سات بجے شروع ہونے والی پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہی جبکہ انتخابات کی سیکیورٹی پر ایک کروڑ اہلکار مامور ہیں۔

بھارت میں انتخابات کے سات مراحل میں سے پانچ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اٹھارہ ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 نشستوں، تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں کی ایک 117 اور چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کی 71  نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی۔

بھارتی الیکشن 19 مئی تک جاری رہے گا جب کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں