کراچی: رمضان المبارک میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی میں نیا بحران،بجلی کے تعطل سے پانی کی لائنیں پھٹ گئیں | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک میں کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا  ہے کہ رمضان میں شہر میںسمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت  میں کمی آئے گی اسی لیے ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں۔

آج شہر قائد میں درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدر آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک رہا۔ محکمہ موسمیات نے  جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں کراچی میں شدید گرمی پڑ رہی تھی جبکہ یکم مئی کو سال کا گرم ترین دن قرار دیا گیا ہے، چار روز قبل شہر قائد میں ہیٹ ویو کا زور برقرار تھا اور  شہرکا درجہ حرارت 42  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات نے کہا تھا  کراچی میں منگل سے  شروع ہونے والا ہیٹ ویو کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا تاہم  درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔ 

یکم مئی کو کراچی میں سورج نے صبح سے ہی آگ برسنا شروع کردی تھی جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا تھا۔ 

بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دھوپ کی تپش سے شہریوں کے پسینےچھوٹ گئےجبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں اور ساتھ ہی خشک اورگرم  ہوا کے تھپیڑوں کا راج رہا۔ چھٹی کی وجہ سے  شہریوں کی بڑی تعداد تو گھروں سے نہ نکلی لیکنجومجبورا  گھروں سےنکلےوہ گرمی کی شدت سے بلبلا اٹھے۔


متعلقہ خبریں