ماسکو: مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 41 مسافر ہلاک

ماسکو: مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 41 مسافر ہلاک

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


ماسکو: روس میں مسافر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگنے سے 41 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے مسافر طیارے سپر جیٹ 100 میں ماسکو سے اڑان بھرنے کے بعد دوران پرواز آگ لگ گئی جسے ماسکو کے شیرمیتیووا ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تاہم طیارے کے پچھلے حصے سے لگنے والی آگ اچانک بھڑک اٹھی۔

طیارے کی لینڈنگ کے وقت پچھلہ حصہ آگ کی لپیٹ میں تھا اور مسافروں نے طیارے کی ایمرجنسی کھڑکیوں سے کود کر اپنی جانیں بچائیں تاہم روس کے سرکاری ادارے نے 41 مسافروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ائیر پورٹ پر شارجہ سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا

روس کے سرکاری ادارے نے کچھ مسافروں کے لاپتہ ہونے کا بھی ذکر کیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

طیارے میں عملہ کے 5 ارکان سمیت 78 مسافر سوار تھے

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسافر طیارہ ماسکو سے روس کے شمالی شہر مرمنسک جا رہا تھا تاہم پائلٹ نے خرابی کے باعث طیارے کا رخ واپس ماسکو کی جانب موڑ دیا تھا۔

فوری طور پر طیارے میں آگ لگے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ روسی حکام نے طیارے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پائلٹ نے حفاظتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔

فلائٹ ریڈار 24 کی اطلاع کے مطابق طیارے نے ہنگامی لینڈنگ سے قبل ماسکو کے گرد دو چکر لگائے اور متعدد بار ائر پورٹ پر اترنے کی کوشش کی تھی۔


متعلقہ خبریں