اسٹاک مارکیٹ 517 پوائنٹس کی کمی پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان موجود رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 517 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 605 پوائنٹس پر بند ہو گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 919 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

یہ بھی پڑھیں ‘چئیرمین ایف بی آر کے لیے مجتبیٰ میمن کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے’

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط ہو گئے۔ ایک دن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہو گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 54,349,780 کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,864,224,037 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو بھی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 424 پوائنٹس کی کی ریکارڈ کی گئی تھی اور مارکیٹ 36 ہزار 122 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں