ورلڈکپ میں کچھ دن باقی،قومی کرکٹ ٹیم تجربوں میں مصروف



ورلڈکپ میں کچھ دن باقی ہیں مگر قومی کرکٹ ٹیم تجربوں میں مصروف ہے۔ ٹی ٹونٹی میچ میں دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبو کرایا گیاجو کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

کرکٹ کے عالمی کپ  سے قبل  کھیلی جانے والی سیریز میں محمد عامر کے پاس خود کو منوانے کےلیے آخری موقع ہے مگر اس کے باوجود بھی انہیں نہیں کھلایا گیا۔

سپورٹس تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ورلڈکپ میں چند دن باقی ہیں  مگر ٹیم مینیجمنٹ فائنل الیون بنانے میں ہی ناکام نظر آرہی ہے ۔

ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد عامر کو شامل نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ  انگلینڈ ٹور میں لیا جائے گا مگر انگلش ٹیم کے ساتھ کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میں وہ ڈریسنگ روم سے ہی میچ دیکھتے رہے۔

محمد عامر  کی جگہ محمد حسنین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیامگر وہ وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ محمد حسنین نے چار اوورز میں 29 رنز دیئے۔

دوسری طرف بلے باز اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے امام الحق بھی صرف سات رنز ہی  بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیے:ٹی 20 میچ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خود کپتان سرفراز احمد کو ہی معلوم نہیں کہ انہیں کونسی پوزیشن پر بیٹنگ کےلیے آنا ہے،گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں وہ آٹھویں نمبر تک بھی بیٹنگ کےلیے نہیں آئے۔

یاد رہےگزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے سات وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم 65 اور حارث سہیل 50 اسکور بنا کر نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں