یونس خان کا انڈر 19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار



سابق ٹیسٹ کرکٹریونس خان اورپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے۔ یونس خان نے انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کی طرف سے کوچنگ سے انکار کے بعد پی سی بی نے انڈر19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:یونس خان کمرہ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے

یونس  خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاونٹ سےایک ایسی خبر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ یونس خان نے انڈر 19ٹیم کی کوچنگ کے لیے پی سی بی کو انکار کردیاہے۔

یاد رہے یونس خان کو رواں سال مارچ میں انڈر 19کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیاتھا ۔

واضح رہے یونس خان نے پاکستان کی جانب سے 118ٹیسٹ میچز کھیل کر 34سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 10 ہزار 99 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 265ایک روزہ میچز میں 7سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 2 سو 49 رنز اسکور کیے جبکہ 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 سو 42 رنز اسکور کیے۔


متعلقہ خبریں