ایف آئی اے کی لاہور سمیت دیگر شہروں میں کارروائی ،8  چینی  باشندے گرفتار


ایف آئی اے نے  لاہور سمیت دیگر شہروں میں  کارروائی  کے  دوران  آٹھ  چینی  باشندوں  کو  گرفتار  کر لیا  ہے۔   چینی  باشندوں پر الزام ہے کہ وہ  ایجنٹس  کے  ساتھ  مل کر  پاکستانی  لڑکیوں  سے شادی  کے بعد انہیں  بلیک  میل  کرتے  تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل میو کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی  کی ۔

ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران آٹھ چینی  باشندوں  کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق چائینز باشندوں پر الزام ہے کہ وہ  ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا مکرو  دھندہ بھی  کرواتے  تھے۔

ایف ائی اے نے شادی  اسکینڈل میں ملوث  مجموعی طور پردس چینی لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کا معاملہ، چینی سفارت خانے کی وضاحت
کچھ روز قبل اسلام آباد سے چینی باشندے کی لاش ملنے کا معاملے میں پتہ چلاہے کہ  مبینہ چینی باشندے کو اس کے چینی دوست نے چین سے جعلی شادی کے لیے بلایاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسے کم دینے اور راز افشاں کرنے کے خوف سے چینی باشندے کواپنے ہی چینی باشندوں نے مبینہ طور پر قتل کروا دیا ۔ پاکستانی معصوم لڑکیوں سے جعلی شادی کا ریٹ 10لاکھ روپے مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد

چینی باشندے پاکستان میں موجود چینی گروہ کو 10لاکھ دے کر پاکستانی لڑکی سے جعلی شادی کرتے ہیں۔ چینی باشندے لڑکی کو چین لے جا کر ان کے جسمانی اعضاء فروخت کرتے ہیں۔ کچھ پاکستانی لڑکیوں کو چین میں زبردستی جسم فروشی پر بھی لگا دیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار چینی باشندوں سے تحقیقات کےلیے چینی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں