18ویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہو گیا، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیکھا جائے تو پاکستان میں پیسے کی کوئی کمی نہیں لیکن 18ویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہوگیا اور صوبے ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  صدارتی نظام کے بارے میں کوئی علم نہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا یہ کہاں سے آ رہا ہے اور کون لا رہا ہے، اس نظام کے لیے سب سے پہلے پارلیمنٹ کو متحد ہونا ہو گا۔

بلدیاتی نظام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہروں میں ناظم براہ راست منتخب ہوں گے اور وہ اپنی کابینہ خود لائیں  گے جبکہ پنجاب میں پنچائیت کے براہ راست انتخابات ہوں گے،  نئے نظام کے ذریعے ویلیج کونسل کے انتخابات اور تحصیل ناظم کا انتخاب بھی براہ ہو گا۔

ان کا کہنا  تھا کہ پرانے نظام کے تحت مقامی سطح پر زیادہ کرپشن ہوتی تھی، نئے نظام سے 22 ہزار دیہات کو براہ راست پیسہ دیا جائے گا،  پہلی بار اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بہتری کے لیے یو ٹرن لیں، زلفی بخاری

کراچی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر اپنا پیسہ خود بناتے ہیں جس طرح دیگر ممالک میں ہو رہا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں، نئے بلدیاتی نظام سے شہر اپنا پیسہ خود اکٹھا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شبر زیدی کو چئیرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے، جتتی صلاحیتں پاکستان میں ہیں کہیں نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہاں نظام ہی نہیں کہ ٹیلنٹ اوپر نہیں آ پاتا۔


متعلقہ خبریں