شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) تعینات کردیا ہے۔

حکومت نے چند روز قبل ہی  سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹایا تھا۔ ڈاکٹر رضا باقر کو گورنراسٹیٹ بینک کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے مجتبیٰ میمن کا نام لیا جارہا تھا۔

گزشتہ روز ہم نیوز سے وابستہ سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا تھا کہ مجتبیٰ میمن کا بطور چئیرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین ایف بی آر کے لیے مجتبیٰ میمن کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

شبرزیدی اپنے تجزیوں میں حکومت کی طرف سے کی جانی والی حالیہ تبدیلیوں کے حامی رہے ہیں اور ان تبدیلیوں کو معیشت کیلئے مثبت قرار دیتے ہیں۔ نئے چیئرمین ایف بی آر ٹیکس سے متعلق امور کے ماہر ہیں۔

اپنی تعیناتی سے قبل نومنتخب چیئرمین ایف بی آر متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف ٹیکس وصولی کا جو ہدف دے رہا ہے موجودہ حالات میں اسے پورا کرنا تقریباً ناممکن ہو گا۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل متوقع ہے جس میں نئے گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیلئے حتمی منظوری دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں