کیا آپ ان ویب سائٹس پر وقت گزارنا چاہیں گے؟

Internet

فائل فوٹو


انٹرنیٹ کی دنیا میں لاکھوں کے حساب سے ویب سائٹس موجود ہیں اور روزانہ ان گنت نئی ویب سائٹس بن رہی ہیں۔ ہم نے آپ کیلئے چند بہترین ویب سائٹس کا انتخاب کیا ہے جہاں وقت گزارنے کے ساتھ آپ بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں۔

انگلش میں بہتری کیلئے

اگر آپ کسی موقر ادارے کیلئے لکھنا چاہتے ہیں اور اس کے معیارات کا علم نہیں تو فکر کرنے کی کوئی بات نہیں Hemmingway آپ کیلئے مدد  گار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر جان سکتے ہیں آپ کی تحریر میں کہاں اور کس چیز کی خامی ہے۔

اس ویب سائٹ پر غلطیوں کی نشاندہی مختلف رنگوں سے کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر پیرا گراف کا رنگ پیلا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جملے چھوٹے کریں۔

سیکھنے کیلئے

انٹرنیٹ کی مدد سے آپ دنیا کا کوئی بھی علم گھر بیٹھے اور مفت میں حاصل کرکے اپنی قابلیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ edX  ایسی ہی ایک ویب سائٹ ہے جہاں مختلف کورسز بلامعاوضہ کرائے جاتے ہیں۔

مذکورہ ویب سائٹ پر دنیا بھر سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے کورس موجود ہیں جن میں اکثر مفت ہیں۔ edX پر کمپیوٹر، کاروبار، ڈیٹا سائنس اور مختلف زبانیں سکھانے سمیت دیگر کورس کرائے جاتے ہیں۔

کیا پکا سکتے ہیں؟

اگر آپ بھوک محسوس کر رہے ہیں اور فریج میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں مختلف اشیا پڑی ہیں جن سے بظاہر کوئی ڈش بنانا ممکن نہیں تو فکر نہ کریں۔ انٹر نیٹ پر ایک ایسی ویب سائٹ بھی موجود ہے جو آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

supercook ایسی ویب سائٹ ہے جو آپ کو کھانا بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ویب سائٹ پر بائیں جانب دیے گئے بار میں مختلف اشیا کا انتخاب کریں تو آپ کے سامنے ان تمام کھانوں کی فہرست ترکیب سمیت نمودار ہوجائے گی جو آپ بنا سکتے ہیں۔

کیا ویب سائٹ واقعی سست ہے؟

دفتر میں متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی ویب سائٹ بہت آہستہ چل رہی ہوتی ہے مگر دوسرے کمپیوٹر پر ایسا نہیں ہوتا۔ کیا ویب سائٹ واقعی سست ہے یا صرف آپ کے کمپیوٹر پر مسئلہ ہے، یہ جاننے کیلئے بھی انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک ویب سائٹ موجود ہے۔

Down For Everyone Or Just Me پر جائیں اور اپنی ویب سائٹ کا لنک پیسٹ کریں۔ سرچ کے بعد آپ کو بتایا جائے گا کہ مذکورہ ویب سائٹ مجموعی طور پر سست ہے یا صرف آپ کے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ ہے۔


متعلقہ خبریں