تصدیق ہوگئی—گیم آف تھرونز کے تین اسپن آفس بنیں گے


شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز ‘ کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین اسپن آفس کی تیاری جاری ہے۔

یہ بات ناول ’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ کے مصنف جارج آر آر مارٹن نے اپنے ایک بلاگ میں کہی ہے۔ گیم آف تھرونز بنیادی طور پر اسی ناول کی کہانی پر بنایا گیا ہے تاہم ٹیلی ویژن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ایمی ایوارڈز: گیم آف تھرونز نامزدگیوں میں سب سے آگے

انہوں نے بتایا کہ ’جس کو ’دی لانگ نائٹ‘ کہا جارہا ہے، اس سیریز کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع ہوجائے گی جبکہ دیگر دو سیریز کی اسکرپٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔‘

انہوں نے گیم آف تھرونز کے شائقین کو یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ پر جاری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا شمار مقبول ترین ڈرامہ سیریز میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔

اس ڈرامے نے اب تک 47 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں۔

گیم آف تھرونز کا آٹھواں اور آخری سیزن 19 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس میں چھ قسطیں نشر کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں