اوینجرز اینڈ گیم  نے ٹائی ٹینک کو بھی ڈبو دیا

اوینجرز اینڈ گیم  نے ٹائی ٹینک کو بھی ڈبو دیا

فائل فوٹو


مارول سیریز کی نئی فلم اوینجرز اینڈ گیم نے مختصر عرصے میں دو ارب ڈالر کی کمائی کرکے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اینڈ گیم نے 11 دنوں میں دو ارب ڈالر کمائے ہیں کہ جب مشہور فلم ٹائی ٹینک نے 5223 دنوں میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ مارول سیریز کی ریلیز ان پانچ فلموں میں سے ایک ہے جس نے دو ارب سے زائد کا کاروبار کیا۔

قبل ازیں ایوٹرز نے 2.78 ارب ڈالر، ٹائی ٹینک 2.187، اسٹار وار 2.06 اور اوینجرز انفینیٹی وار نے 2.04 ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اوینجرز اینڈ گیم کی امریکہ سمیت دنیا بھر میں دھوم

فلم میں آئرن مین، تھورم ہلک بلیک ویڈو، کیپٹن امریکہ اور کیپٹن مارول سمیت درجنوں سپر ہیروزطاقت ور ولن تھانوس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ سنہ 2019 کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔

ایکشن سے بھرپور فلم کی کہانی سُپر ہیروز ’ایونجرز‘ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم اس بار نئے ولن کو منظرِعام پرلائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز‘جنگ میں اپنےلاپتہ ساتھیوں کو واپس لانے اور کائنات کی تباہی روکنے کا کردار نبھاتے ہیں۔

26 اپریل کو ریلیز ہونے والی ایوینجرز سیریز کی 22 ویں فلم ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے دنیا بھر میں کمائی کے کئی ریکارڈ توڑے اور کئی نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

ڈزنی اسٹوڈیوز کی اس فلم نے  گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ‘انفنیٹی وار’ کا ابتدائی دنوں میں 64 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔  اوینجرز فرنچائز کی پہلی فلم آئرن مین سنہ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں