خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سوالنامہ ارسال کردیا


اسلام آباد: سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سوال نامہ ارسال کر دیا۔

سوال نامے میں سابق صدر سے پوچھا گیا ہے کہ ‏کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش کرنا چاہیں گے؟ ‏کیا آپ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 340 دو کے تحت خود ہی حلف اٹھا کر اپنے حق میں گواہ بننا چاہیں گے؟

عدالت نے پوچھا ہے کہ ‏آپ (مشرف) کے خلاف یہ مقدمہ کیوں بنایا گیا، استغاثہ اور ریاست کے گواہان نے آپ کے خلاف گواہی کیوں دی ہے۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا ‏سنگین غداری قانون کے سیکشن دو کے تحت قابل سزا ہے ۔

سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ ‏کیا یہ درست ہے کہ آئین معطل کرکے آپ نے آئین پامال کیا اور یوں آپ سنگین غداری کے مرتکب ہوئے؟ ‏کیا یہ درست ہے مذکورہ تمام اقدامات آپ نے بغیر مجاز حکام کے مشورے کے انفرادی طور پر اٹھائے؟

پرویز مشرف سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ‏کیا یہ درست ہے صدارتی فرمان سے بہت سے چیف جسٹس آف پاکستان، ججوں کوہٹا دیاگیا تھا؟

  • سوال نامے میں  پرویز مشرف سے سوالات کیے گئے ہیں کہ ‏کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش کرنا چاہیں گے؟ ‏کیا آپ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 340 دو کے تحت خود ہی حلف اٹھا کر اپنے حق میں گواہ بننا چاہیں گے؟
  • ‏آپ کے خلاف یہ مقدمہ کیوں بنایا گیا، استغاثہ اور ریاست کے گواہان نے آپ کے خلاف گواہی کیوں دی ہے؟‏سنگین غداری کی سزا کے قانون کے سیکشن 2 کے تحت قابل سزا ہے؟‏کیا یہ درست ہے آئین معطل کر کے آپ نے آئین پامال کیا اور یوں آپ سنگین غداری کے مرتکب ہوئے؟
  • ‏کیا یہ درست ہے مذکورہ تمام اقدامات آپ نے بغیر مجاز حکام کے مشورے کے انفرادی طور پر اٹھائے؟‏کیا یہ درست ہے صدارتی فرمان سے بہت سے چیف جسٹس آف پاکستان، ججوں کوہٹا دیا گیا تھا؟
  • ‏کیا یہ درست ہے 3 نومبر 2007 کوبطور صدر قوم سے خطاب میں پاکستان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ؟ ‏ججوں سے ایمرجنسی نفاذکےعبوری آئینی فرمان 2007 کے مطابق فرائض انجام دینےکاتقاضہ کیاگیا؟ ‏کیا یہ درست ہے ایمرجنسی کا نفاذ کر کے آپ آئین کو معطل کرنے کے مرتکب ہوئے؟

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے، وکیل

  • ‏کیا یہ درست ہے آپ کے ان تمام اقدامات کو کبھی بھی کسی مجاز فورم نے جائز قرار نہیں دیا ؟‏آپ کے ان اقدامات کو نہ کوئی استثا حاصل ہوا جس کے باعث یہ تمام اقدامات آئین کی خلاف ورزی تھے؟ ‏کیا یہ درست ہے صدارتی حکمنامہ نمبر 5 کے مطابق پاکستان کے آئین میں ترمیم کی گئی؟
  • ‏کیا یہ درست ہے تحقیقاتی رپورٹ کےنتیجے میں استغاثہ نے آپ کیخلاف یہ کیس بنایا، فرد جرم عائد کی؟ ‏کیا یہ درست ہے ایف آئی اے نے 2013 کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کر دی؟ ‏خط میں استغاثہ کے گواہ اور نامزد افسر سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایات دیں؟
  • ‏کیا یہ درست ہے شق270 اے اے اے کو آئین میں شامل کرکےایمرجنسی نفاذ تا اختتام اقدامات کو جائزقراردیا، توثیق کی؟ ‏کیا یہ درست ہے شق270 اے اے اے کو آئین میں شامل کرکےایمرجنسی نفاذ تا اختتام اقدامات کو جائزقراردیا، توثیق کی؟ ‏کیا یہ درست ہے ججز حلف کےحکمنامے کے بعد اعلٰی عدالتوں کے ججوں سے دوبارہ حلف بھی لیا؟
  • ‏کیا آپ نے 15 دسمبر 2007 کو بطور صدر ایمرجنسی نفاذ کےحکم ،عبوری آئین کافرمان منسوخ کرنےکاحکمنامہ جاری کیا، ‏کیا یہ درست ہے 20 نومبر 2007کو بطور صدر مملکت صدارتی حکمنامہ نمبر 5 جاری کیا ؟ کیا درست ہے آپ نے چیف جسٹس آف پاکستان،سپریم کورٹ ججز ،چیف جسٹسز ہائی کورٹس اور ججز کی تقرری کی؟
  • ‏کیا یہ درست ہے ہنگامی حالت کے نفاذ کافرمان سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا؟ ‏کیا یہ درست ہے 14نومبر 2007 کوآپ نےبطور آرمی چیف عبوری آئینی حکمنامہ جاری کیا؟ ‏کیا یہ درست ہے 3 نومبر 2007 کو بطور آرمی چیف عبوری آئین کا حکمنامہ جاری کیا ، اداروں کو بھجوایا؟
  • ‏کیا یہ درست ہے آپ نے 3 نومبر 2007 کو اپنے دستخطوں سےایمرجنسی کا فرمان جاری6 کیا؟‏خود کو بطور صدر مملکت آئین میں ترمیم اور بنیادی انسانی حقوق کی معطلی کا اختیار دے دیا؟ ‏کیا آپ اپنے دفاع میں کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟

متعلقہ خبریں