جلد وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ ان آسان نسخوں پر عمل کریں


اسلام آباد: آج کی تیز ترین زندگی میں ہم اپنا خیال نہیں رکھ پاتے اور اس کا براہ راست اثرہماری صحت پر پڑتا ہے اور وزن میں اضافہ صحت کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ اگر آپ بھی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو ان آسان نسخوں پر عمل کریں، اپنے غذائی پلان میں تھوڑی تبدیلی لائیں اور پھر دیکھیں کیسے کئی کلو وزن ہوتا ہے کم۔

اگر آپ کی روزمرہ غذا میں یہ چیزیں شامل نہیں تو فوری طور پرانہیں شامل کریں اور بڑھتے وزن کو گھٹائیں۔

صحت افزا چکنائی کا استعمال

چکنائی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وہ جو مضر صحت ہے جبکہ ایک وہ جو جسم کے لیے مفید ہے، ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جس میں صحت کے لیے مفید چکنائی پائی جاتی اور وزن میں کمی کا بھی باعث بنتی ہے۔ آپ اپنی ٖغذا میں زیتون کا تیل، میوہ، بیج اورچکنی مچھلیاں شامل کریں جو غیر ضروری اور مضر صحت چکنائی کے خاتمے کے لیے کار گر ہیں۔

کھانے میں پروٹین شامل کریں

روزمرہ کی غذا خاص کر کھانے میں اگر پروٹین سے بھرپور اشیا کھائی جائیں تو روز کئی گرام وزن کم کیا جاسکتا ہے. ریسرچ کے مطابق جن غذاؤں میں پروٹین بھرپور تعداد میں موجود ہوتا ہے وہ ناصرف وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں بلکہ پٹھوں کی افزائش میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال

پانی کا زیادہ استعمال وزن گھٹانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ جسم میں کیلوریز جلانے  کے لیے اہم ہے اور کھانے سے پہلے پانی پینے سے بھی وزن میں  کمی واقع ہوتی ہے۔

پرسکون اور بھرپور نیند

اگر آپ بھر پور اور پر سکون نیند نہیں لیتے تو یہ بھی آپ کے وزن میں اضافے کی ایک وجہ ہے کیونکہ جب انسان کم نیند لیتا ہے تو اسٹریس ہارمونز خارج ہوتے ہیں اور کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹ ڈائٹ بھی وزن کم کرتی ہے

اگر اپنی مصروف زندگی کے باعث آپ روزانہ ورزش نہیں کرپارہے تو اپنی غذا میں کاربوہائیڈریٹس کو شامل کرلیں یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں